ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پالی ٹیکنیک ڈپلومہ میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 22جولائی 

پالی ٹیکنیک ڈپلومہ میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 22جولائی 

Tue, 18 Jul 2017 10:31:32    S.O. News Service

کاروار 17؍جولائی (ایس او نیوز)سرکاری پالی ٹیکنیک کاروار کے پرنسپال کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق امسال ایس ایس ایل سی کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات میں پاس ہونے والے وہ طلبہ جو سال 2017-18کے لئے سرکاری؍ امدادی پالی ٹیکنیک ڈپلومہ فرسٹ ایئر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لئے 22 جولائی تک آن لائن درخواست دینے کا موقع رہے گا۔

اس سلسلے میں مزید معلومات اور ضروری تفصیلا ت کے لئے ان ویب سائٹسwww.dte.kar.nic.in & www.kea.kar.nic.in سے استفادہ کیا جائے۔یا پھر سرکاری پالی ٹیکنیک کاروار یا قریبی سرکاری یا امدادی پالی ٹیکنیک کے پرنسپال صاحبان سے رابطہ قائم کیا جائے۔
 


Share: